افغان صوبے قندھار ميں ايک خود کش بمبار نے نیٹو کے ايک فوجی قافلے کو آج پير کے روز ایک بم دھماکے کا نشانہ بنایا۔ حملہ آور نے قندھار کے ضلع دامن ميں بين الاقوامی افواج کے ايک قافلے کے قريب خود کو دھماکے سے اڑا ديا۔

مقامی پوليس کے ترجمان مطيع اللہ ہلال نے اس حملے کی تصديق کرتے ہوئے بتايا کہ بظاہر ایک فوجی گاڑی تباہ ہو گئی اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے، تاہم فی الحال کوئی حتمی اطلاعات نہیں ہیں۔ تاحال نيٹو نے اس حملے سے متعلق کوئی بيان جاری نہيں کيا۔

قبل ازيں آج پير ہی کے دن ايک اور حملے ميں طالبان جنگجوؤں نے ملک کے مغربی حصے ميں ايک چيک پوائنٹ پر حملہ کرتے ہوئے آٹھ پوليس اہلکاروں کو ہلاک کر ديا۔ يہ حملہ صوبے فراہ ميں کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY