وکیل کے ذریعے تھانہ سیکریٹریٹ میں جمع کرائے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ وہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں،

انہوں نے ملک میں منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خلاف دھرنا دیا، حکومت نے مقدمات سیاسی بنیادوں پر درج کرائے۔
عمران خان نے کہا کہ احتجاج ہمارا بنیادی جمہوری حق ہے، ہمارے کارکن پرامن اور نہتے تھے اور احتجاج کرنا قابل دست اندازی پولیس جرم نہیں لہٰذا ان مقدمات کو خارج کیا جائے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی جونیجو حملہ کیس، پارلیمنٹ حملہ کیس، پی ٹی وی حملہ کیس اور کارکنان کو پولیس حراست سے چھڑانے کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY