الیکشن کمیشن نے گوجرانوالہ سے صوبائی اسمبلی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کو نااہل قرار دے دیا ہے۔
ناصر چیمہ کو انتخابی مہم کے دوران بینرز پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر لگانے پر نااہل کیا گیا ہے، جن کی جگہ اب ان کے بیٹے جمال ناصر چیمہ الیکشن لڑیں گے۔
پی ٹی آئی امیدوار کو پی پی 53 سے انتخاب لڑنے کیلئے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔
اس سے قبل سابق گورنر اور پی ٹی آئی رہنما چوہدری سرور کے بھائی کو بھی دہری شہریت کے معاملے پر نااہل قرار دیا جا چکا ہے۔ جس کے بعد تحریک انصاف نے اسی حلقہ سے الیکشن لڑنے والے آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے












