ریڈیو پاکستان کے سربراہ ڈی جی کے نام،سنجیدہ ارشد

0
1305

قابلِ احترام طاہر حسن صاحب
سلامتی کی انگنت دعائيں
میں سنجیدہ ارشد کراچی سے
ریڈیو پاکستان کی دیرینہ سامع ہوں
طاہر صاحب آپ سے مخاطب ہونے کی جسارت کررہی ہوں اس امید بلکہ یقین کے ساتھ کہ آپ میرے لکھے ایک ایک لفظ کو دل سے محسوس کرینگے۔۔۔۔۔
میں دھنک کراچی کے حوالے سے کہنا چاہونگی یہ میوزک چینل کے حوالے سے شروع کیا گیا جس نے بہت کم وقت میں اپنا منفرد مقام بناکر دلوں کو جیت لیا٠٠دھنک کراچی کے پروگرام منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ میزبانوں نے ہمیں جوڑے رکھا ٠مختلف موضوعات مختلف سیگمنٹ منفرد اردو کو فروغ دیا۔۔۔
گھریلو خواتین جو دھنک ایف ایم 94 کو اپنے دکھ سکھ کا ساتھی سمجھکر کال پر بات کرتی تھیں دیہی خواتین شہری خواتین بچیاں سب ہی کا ہردلعزیز دھنک کراچی چینل جسکو بامِ عروج بخشا محترمہ ربیعہ اکرم صاحبہ نے جن کی محنت لگن نے ہمیں عین غین شین کاف قاف کا فرق سمجھایا جب یہ ہماری زندگی میں ایک اچھے خاندانی دوست کی طرح شامل ہوگیا تو آپ حضرات نے اچانک اسپورٹس چینل بنانے کی ناکام کوشش کی ہے۔۔۔۔۔ پلیززز طاہر صاحب اگر اسکو سلیقے سے سیگمنٹ کی طرح شروع کرتے تو ہمارے دل خون کے آنسو نہ روتے😢 اگر سارا دن کو لیکر چلیں تو کراچی کا سرتال کا ایک گھنٹہ کھیلوں کی دنیا کی خبروں سے شروع کردیں٠پھر سرتال اسکے بعد لاہور چار بجے بولتی شام پیش کرتا ہے اسمیں کھیلوں کی خبریں رکھیں کراچی دھنک چھ بجے جلترنگ کرتا ہے اس میں ایک گھنٹہ کرلیں ، اسلام آباد سے صبح کا پروگرام ہوتا ہے اسمیں کرلیں٠٠
مگر ایسا نہیں کیا آدھا تیتر آدھا بٹیر کردیا ہر ٹی وی چینل خبریں دیتا ہے ایف ایم ون او ون کراچی روزانہ رات کو اسپورٹس آار کے نام سے ایک گھنٹے کا پروگرام دیتا ہے تو یہ ظلم کراچی دھنک پر کیوں پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے بیک ٹو بیک گانے چلانے پڑتے ہیں تاکہ وقت گزر جاۓ۔۔۔۔
زرا سوچیے طاہر صاحب یہ کیسی کھیچڑی ہے؟ جو ہضم نہیں ہورہی ہے ۔۔۔
پلییز میں آپ سے مودبانہ درخواست کرتی ہوں میرا پرانا دھنک کراچی واپس کردیں
میری کسی بھی بات سے دل آزاری ہوٸی ہو تو معذرت چاہتی ہوں آٹے میں نمک کے برابر لوگ سن رہے کراچی دھنک کی کھیلوں کی خبریں 😢😢😭
اجازت چاہونگی ممکن ہوتو جواب اردو میں دیجےگا
نیاز مند
سنجیدہ ارشد
کراچی پاکستان

SHARE

LEAVE A REPLY