کویت میں جن لوگوں نے اردو کی آبیاری کی اور اسکی تریج کے لیئے بلا مفاد کام کیا ان میں یاسمین مظفر اور انکے شوہر کا نام بھی آتا ہے اور اب جبکہ یہ خانوادہ امریکہ سکونت پذیر ہو رہا ہے تو کویت میں چار دھایئوں سےمقیم محترمہ یاسمین مظفر صاحبہ کے اعزاز میں ھماری تنظیم کی جانب سے ایک الوادعی تقریب کا اھتمام کیا گیا

محترمہ یاسمین مظفر پاکستان ویمن فورم کی بانی ہیں اور انہوں نے آج سے 12/13 سال قبل اس فعال تنظیم کی بنیاد رکھی تھی اور اسکی بقا کے لیئے دوسری ہم نوا ساتھیوں کے ساتھ مل کر دن رات محنت کی اور کویت میں خاص طور پر پاکستانی خواتین کے تشخص کو اجاگر کیا

کویت میں مقیم اعلی تعلیم یافتہ خواتین کی کثیر تعداد نے اس تمظیم کی ھمت افزائی کی اور اسمیں شمولیت اختیار کی اور یہی وجہ ہے کہ تنظیم کو پاکستانی سفارت خانے کی بھی بھرپور حمایت اور راہ نمائی حاصل ھے

یاسمین مظفر کی الوداعی تقریب میں جہاں ہر طبقہ فکر کی خواتین نےشرکت کی وہاں اس تقریب کو کویت میں پاکستان کے سفیر جناب غلام دستگیر اور انکی اہلیہ نے بھی شرکت کر کے رونق بخشی اور محترمہ یاسمین مظفر کو تحائف پیش کیئے گئے


شاہین اشرف علی۔ کویت













