نواز شریف کی ریفرنس یکجا کرنے کی اپیل مسترد

0
748

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے تینوں نیب ریفرنس یکجا کرنے کے لیے نواز شریف کی اپیل مسترد کردی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے چیمبر میں نواز شریف کی اپیل کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراضات برقرار رکھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا کہا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY