سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور

جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل 2رکنی بینچ نے ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم پہلے بھی علاج کرا کے واپس آگئے تھے پھر ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ سنگین غداری سمیت کئی مقدمات میں ملوث ملزم باہر بیٹھے ہیں باہر بیٹھ کر بہت بڑے بڑے کام ہو رہے ہیں، قانون کا معیار سب کے لیے یکساں کیوں نہیں، کیا بیرون ملک ملزمان کی واپسی کے لیے اقدامات کیے گئے؟وفاق تمام ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کیوں نہیں کرتا۔

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظورکرلی گئی

SHARE

LEAVE A REPLY