پاکستان نے بنگلادیش کوانڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ کے سیمی فائنل میں ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت2 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیاہے۔
کوالالمپور میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 274ر نز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کے3 بیٹسمین 51 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے،بعد میں چوتھی وکٹ پر محمد طہٰ اور روحیل نذیر نے 69 رنز کی شراکت قائم کی۔
روحیل نذیر 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دوسرے اینڈ سے محمد طہٰ نے جارحانہ انداز سے کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا، اُنہوں نے پانچویں وکٹ پر سعد خان کے ساتھ 77رنز کی پارٹنر شپ بنائی، محمد طہٰ نے 97 گیندوں پر 92 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھےجبکہ سعد خان 35رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بارش کے سبب جب 39 اوورز کے بعد امپائرز نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا تو پاکستان کا اسکور 5 وکٹ پر 199رنز تھا جو بنگلادیش کے اسکور سے 2 رنز زیادہ رہاتاہم فائنل میں اتوار کو ہوگاجہاں پاکستان کا مقابلہ نیپال یا افغانستان سے ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY