اسرائیل کے وزیر توانائی یوول اسٹینیز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے سعودی عرب سمیت مختلف عرب ممالک سے خفیہ رابطے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی کابینہ میں شامل وزیر توانائی نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے سعودی عرب سمیت مختلف عرب اور مسلم ممالک سے خفیہ تعلقات ہیں۔
تا ہم ان کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام ممالک کے نام ظاہر نہیں کرسکتے کیونکہ وہ ممالک ایسا نہیں چاہتے اور ہم ان ممالک کی اس خواہش کا احترام کرتے ہیں۔
اس سے قبل نیتن یاہو بھی عرب ممالک سے تعلقات کا اشارہ دے چکے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY