جرمنی ميں حکومت سازی کے ليے مذاکرات ناکام ہو گئے ہيں۔ رواں برس چوبيس ستمبر کو ہونے والے انتخابات ميں سب سے زيادہ ووٹ چانسلر انگيلا ميرکل کی جماعت کرسچن ڈيموکريٹک يونين کو حاصل ہوئے تھے تاہم حکومت سازی کے ليے فری ڈيموکريٹک پارٹی اور ماحول دوست گرينز کے ساتھ بات چيت کا عمل جاری تھا، جو اتوار اور پير کی درميانی رات ناکام ہو گيا۔
نئی حکومت کی تشکیل میں ناکامی سے چانسلر انگيلا ميرکل کی صورت حال بھی غير واضح ہے۔ ایسا بھی امکان ہیں کہ موجودہ صورت حال میں جرمنی ميں دوبارہ اليکشن کی انعقاد ہو سکتا ہے۔ موجودہ اتحادی جماعت اور بڑی اپوزیشن جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔











