صومالیہ کی حکومت نے امریکا سے درخواست کر دی ہے کہ وہ شدت پسند گروہ الشباب کے خلاف زمینی کارروائی میں مقامی دستوں کو عسکری مدد فراہم کرے۔
امریکی فوج گزشتہ چھ سالوں سے اس انتہا پسند گروہ کو فضائی کارروائیوں کے ذريعے نشانہ بنا رہی ہے۔ ایسے ڈرون حملوں کے نتیجے میں الشباب کے درجنوں جنگجو مارے بھی جا چکے ہیں۔
پینٹاگون کے مطابق وہ موغا دیشیو حکومت کے اشتراک سے ان جنگجوؤں کو نشانہ بناتا رہے گا۔












