کراچی کی نمائش چورنگی پر دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے رکاوٹیں لگاکر ایم اے جناح روڈ بند کردی۔پولیس اہلکار بھی الرٹ ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے واٹرکینن پہنچادی گئی ہے۔
گرومندرسےصدرجانےوالی سڑک نمائش چورنگی کے مقام پر رات بھر بند رکھی گئی جسے فجر کے وقت کھول دیا گیا تھا ۔سڑک پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے رکاوٹیں ہٹادی گئی تھیں تاہم اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کے ردعمل میں کراچی کے مظاہرین نے ایم اے جناح روڈ کو بند کردیا ہے۔
دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ جب تک اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے تب تک کراچی میں بھی دھرنا جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ مذہبی جماعت لبیک یارسول کی جانب سے ایم اے جناح روڈ پر دھرنے کا آج ساتواں روز ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY