ترک صدر رجب طیب ایردوآن پیر اٹھارہ ستمبر کو اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ روسی شہر سوچی میں ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کی تصدیق ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو نے کی ہے۔
دونوں صدور کے درمیان ہونے والی اس میٹنگ میں شام کے علاقے اِدلب میں ملکی فوج کے باغیوں کے خلاف ممکنہ عسکری آپریشن سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بات کی جائے گی۔
شامی فوج کے اِس ممکنہ عسکری آپریشن کو روسی حمایت و تائید حاصل ہے۔ اس سے قبل تہران میں یہ دونوں صدور ایرانی صدر کے ساتھ اسی معاملے پر میٹنگ کر چکے ہیں، جو بےنتیجہ رہی تھی۔












