فیض آباد دھرنے کے قائدین نے آپریشن کے بعد پوری کابینہ کے استعفیٰ کا مطالبہ

0
114

فیض آباد دھرنے کے قائدین نے آپریشن کے بعد پوری کابینہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ ہماری طرف سے کوئی پیر یا عالم مذاکرات کی پیشکش نہ کرے ،اس حوالے سے فیصلہ ہماری اپنی کمیٹی کرےگی ۔

دھرنا قائدین نے اسٹیج سے متعدد اعلانات کئے اورکہا کہ روالپنڈی ، اسلام آباد انتظامیہ نے دھرنے کا جو نقصان کیا اس کا حساب لیں گے ۔

قائدین نے مطالبہ کیا کہ دھرنے کے شرکاء پر کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد پوری کابینہ استعفیٰ دے ،اب مذاکرات ہمارے شہدا کی تدفین کے بعد ہوں گے ۔

دھرنا قائدین نے مزید کہا کہ حکومت کے پیچھے لابی ہے ،آج کی ساری رات میلاد النبی منایا جائےگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY