وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے صوبے میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

مہم کے اعلان پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مہم کا آغاز با اثر اور طاقت ور لوگوں سے کیا جائے گا اوراس دوران کسی بھی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

انہوں نےمزید کہا کہ تجاوزات اور قبضہ مافیہ کے خلاف آپریشن بلاامتیاز ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کروں گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY