دہری شہریت پر نااہلی کیس:فیصل واوڈ ا کی عدم حاضری پرعدالت برہم

0
677

سندھ ہائی کورٹ نے دہری شہریت پر نااہلی کے کیس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈ ا کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ آپ کے موکل کیسے منتخب نمائندے ہیں، انہیں تو نوٹس کی تعمیل کرانا مشکل ہو گیا ہے۔ پانچ بار فیصل واوڈا کو نوٹس بھیجا، لیکن وصول کرنے سے انکار کردیا۔ گھر پر بیٹھے گارڈ کہتے ہیں صاحب نے نوٹس لینے سے منع کیاہے۔اسلام آباد کے ضلعی جج کے ذریعے نوٹس بھیجا۔ وہ بھی وصول نہیں کیا گیا۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے عدالت میں وکالت نامہ جمع کرادیا۔

وکیل کی جانب سے جواب کے لئے مہلت طلب کرنے پر سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY