آسٹریلوی پولیس نے میلبورن شہر سے ایک مشتبہ جنگجو کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ ملزم نئے سال کی آمد کے موقع پر وسیع پیمانے پر فائرنگ کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ منگل کے دن بتایا گیا ہے کہ بیس سالہ صومالی نژاد آسٹریلوی ایک آٹو میٹک گن خریدنے کی کوشش میں تھا تاکہ میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر شوٹنگ کر سکے۔ اس مقام پر سال نو کے موقع پر ہزاروں افراد جمع ہوتے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ زیادہ سے زیادہ افراد کو ہلاک کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔












