موٹاپے کے خلاف عالمی دن , مرض سے متعلق آگاہی

0
1309

ہر سال چھبیس نومبر کو موٹاپے کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف ممالک میں موٹاپے کے مرض سے متعلق آگاہی واکس کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔

موٹاپے کے خلاف عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں قائم اسپتالوں اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے جن میں اس مرض سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے باعث شوگر اور دل کی بیماریوں میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہور ہا ہے اور اگر یہی شرح جاری رہی تو 2025تک دنیا بھر میں موٹاپے کے شکار مریضوں کی تعداد 2 اعشاریہ 7 ارب سے تجاوز کرجائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY