قطری شہزادے حماد بن جاسم کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات

0
112

قطری شہزادے حمادبن جاسم کی 13 رکنی وفد کے ہمراہ لاہور پہینچ گئے، جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق قطری شہزادہ حماد بن جاسم 13 رکنی وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔ قطری شہزادے کو وفد کے ہمراہ حج ٹرمینل سے جاتی امرا لے جایا گیا۔ قطری شہزادے کو پاکستان پہنچنے پر خصوصی طورپر سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی طور پر قطری شہزادے کو سرکاری پروٹوکول دینے کے احکامات دئیے گئے تھے۔ قطری شہزادے نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔

سابق سینیٹر سیف الرحمان بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قطری وفد کے لئے خصوصی طور پر ظہرانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY