برٹش میوزیم لندن میں قائد اعظم کے مجسمے کی نقاب کشائی

0
127

لندن .برٹش میوزیم لندن میں قائد اعظم محمّد علی جناح کے مجسمے کی نقاب کشائی ہوئی .بانی پاکستان کا مجسمہ لندن کی تاریخی قانونی درسگاہ لنکن انز میں نصب کیا جائے گا .

اس تقریب میں مئیر آف لندن صادق خان کے ساتھ ساتھ برٹش ممبرز آف پارلیمنٹ اور پاکستانی کیمونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی .لندن میں پاکستان کے سفیر ابن عباس مئیر آف لندن صادق خان اور مجسمہ ساز فلپ جیکسن نے خطاب کیا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمّد علی جناح کو زبردست خراج تحسین پیش کیا .

صادق خان کا کہنا تھا کے ملک خدا داد پاکستان قائد اعظم کی عظیم جدو جہد کے بعد معرض وجود میں آیا .صادق خان اور سفیر پاکستان نے قائد اعظم کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تو ہال پاکستان زندہ باد قائد اعظم زندہ باد کے نعروں سے گھونج اٹھا

سید کوثر کاظمی

SHARE

LEAVE A REPLY