برطانوی وزیر اعظم ٹریز مَے کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتہائی دائیں بازو کے ایک برطانوی گروپ کی نائب سربراہ جیڈا فرانسن کی جانب سے پوسٹ کردہ ویڈیوز ’ری ٹویٹ‘ کرنا ایک ’غلط اقدام‘ تھا۔

اس تنقید پر جوابی ردِ عمل میں ٹرمپ نے بھی ٹریزا مَے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک اور ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ انہیں نشانہ بنانے کی بجائے اپنی توجہ ’برطانیہ میں ہونے والی تباہ کن بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی‘ پر مرکوز کریں۔

لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے بھی ’بریٹن فرسٹ‘ نامی انتہائی دائیں بازو کی شیئر کی گئی ویڈیوز کو برطانوی معاشرے کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر پر تنقید کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY