زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا کی ریلی میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکمران پارٹی زانو پی ایف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صدر ایمرسن منانگاگوا محفوظ ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہفتے کے دن زمبابوے کے دوسرے سب سے بڑے شہر بولا وایو میں منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ زمبابوے کے سرکاری ٹیلی وژن پر نشر کیے گئے مناظر میں جائے واقعہ پر امدادی کارکن زخمیوں کو طبی امداد دیتے دکھائے گئے ہیں۔

صدر ایمرسن تیس جولائی کے الیکشن کی مہم کے دوران بولا وایو کے وائٹ سٹی اسٹیڈیم میں منعقدہ اس ریلی میں شریک ہوئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY