چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق پیر کو کریں گے۔

اسلام آباد کے ایک شہری نےعمران خان کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےکاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں، اور انہوں نے اپنی بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY