امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے سابق سکیورٹی ایڈوائزر مائیکل فلِن کے ساتھ نامناسب سلوک ہو رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ’’جنرل فلِن سے اس سلوک پر بُرا محسوس کرتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سینیئر ایڈوائزر اور پھر وائٹ ہاؤس کے سکیورٹی ایڈوائزر مقرر ہونے والے مائیکل فلن نے جمعہ کے روز یہ اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے روسی حکام کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی سے غلط بیانی کی تھی۔

امریکی صدارتی انتخابات کے دوران روسی مداخلت کے حوالے سے امریکا میں خصوصی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY