کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے یروشلم کی صورت حال پر شدید فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔

ویٹیکن میں بدھ کے روز عوام سے اپنے خطاب میں پوپ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس معاملے میں حکمت اور دانائی غالب آئے گی تاکہ پہلے سے ہی عالمی سطح پر موجود تنازعات میں نئی کشیدگی پیدا نہ ہو۔

پوپ نے اس موقع پر تمام حلقوں سے یروشلم کی موجودہ حیثیت اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔ ان کے بقول یروشلم ایک منفرد شہر ہے اور یہ یہودیوں، مسیحیوں اور مسلمانوں کے لیے مقدس ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY