عالمی ادارہٴ تجارت اتوار دس دسمبر سے ارجنٹائن کے دارالحکومت میں تعطّل کے شکار اپنے تجارتی مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ اس ادارے کی یہ میٹنگ امریکی ناراضی کے سائے میں شروع ہو رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی رکنیت ختم کرنے کی دھمکی دینے کے علاوہ 164 رکنی ادارے کو مایوس کن قرار دے چکے ہیں۔

دوسری جانب بیونس آئرس میں ہونے والے ان تجارتی مذاکرات میں کسی پیش رفت کے امکانات کم ہی دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ چار روزہ میٹنگ تیرہ دسمبر کو ختم ہو گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY