ایم کیوایم کے دو سینئر رہنماؤں بابرغوری اور شمیم صدیقی نے ایم کیوایم لندن کی بنیادی رکنیت سےاستعفے کااعلان کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ فیصلہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا ۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تمام ذمےداریوں سےدستبردارہورہاہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سےاستعفےکا فیصلہ خالصتاًذاتی ہے ،فی الحال کسی سیاسی جماعت اورگروپ میں شامل نہیں ہورہا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانھوںنے بتایا کہ وہ ایم کیو ایم لندن کا حصہ تھے اور اسی سے مستعفی ہو رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایم کیو ایم پاکستان میں کبھی شامل نہیں رہا۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں ایک انٹرویو میں بابر غوری نے کہا تھا کہ کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے الزامات کی سیاست کی جارہی ہے، محض گندی سیاست میں پڑنا نہیں چاہتا لیکن قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔
انہوں نے انٹرویو میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامر خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 31کیا ایک بھی پیٹرول پمپ کا ثبوت عوام کے سامنے لے آئیں۔
دوسری جانب سابق وزیر مواصلات شمیم صدیقی نے بھی ایم کیوایم لندن کی بنیادی رکنیت سےاستعفےکااعلان کردیا۔
شمیم صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم کی ذمےداریوں سےدستبردارہونےکافیصلہ ذاتی ہے۔بائیس اگست کو پاکستان کے خلاف تقریر پر پارٹی میں خاموشی اختیار کی گئی۔
شمیم صدیقی کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کی تقرریں ہماری روایات کے خلاف ہیں۔












