سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز پر امریکی قرارداد کی حمایت کرنیوالے سنگین نتائج سے خبردار رہیں، ابراہیم عزیزی

0
1244

ایرانی پارلیمنٹ کے نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نےکہا ہےکہ آبنائے ہرمز پر امریکی قرارداد کی حمایت کرنے والے سنگین نتائج سے خبردار رہیں، اپنے اوپر ہرمز کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا خطرہ مول نہ لیں۔

ابراہیم عزیزی نےکہا کہ آبنائے ہرمز کے دروازے بحرین سمیت ان تمام ممالک پر ہمیشہ کے لیے بند ہوسکتے ہیں جو امریکی قرارداد کے حمایتی ہیں۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول سے متعلق امریکا نے یو این سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جسے متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، سعودی عرب اور قطر کی حمایت حاصل ہے ۔ روس نے امریکی قرارداد کے مسودے کو جانب دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ روس ایسی کسی قرارداد کی حمایت نہیں کرے گا جو خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجوہات خصوصاً امریکا و اسرائیل کی کارروائیوں کو نظر انداز کرتی ہو ۔

SHARE

LEAVE A REPLY