لندن،تیزاب حملوں کے خلاف موٹر سائیکل سواروں کا احتجاج

0
671

برطانوی دارالحکومت میں تیزاب حملوں کے خلاف سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں نے مرکزی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ویسٹ منسٹر کے سامنے جمع ہوکر ٹریفک بلاک کر دی۔

مظاہرین کامطالبہ تھا کہ تیزاب حملوں سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں پچھلے چند ہفتوں کے دوران تیزاب گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جن میں کئی مسلمان بھی زخمی ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY