روس نے خانہ جنگی کے شکار ملک یمن سے اپنے سفارتی عملے کو نکال لیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ دارالحکومت صنعاء میں سکیورٹی کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔

انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق اب روسی سفارتی عملہ عارضی طور پر سعودی دارالحکومت ریاض سے کام کرے گا۔ سن دو ہزار چودہ سے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا قبضہ ہے جبکہ سعودی عسکری اتحاد حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY