سوڈان میں اقتدار سے الگ کیے جانے والے صدر عمر البشیر پر ان کی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
یہ بات سوڈانی پراسیکیوٹر جنرل نے بتائی ہے۔ الولید سید احمد کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ فرد جرم عمر البشیر کے علاوہ کئی دیگر ذمہ دار افراد پر بھی عائد کی گئی ہے۔
بیان کے مطابق پراسکیوٹر جنرل نے مظاہرین کے قتل کے معاملے کی تفیش کا عمل تیز کرنے کا کہا ہے۔












