مسلم لیگ ن کے ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بے اعتبار وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو یہ بیان زیب نہیں دیتا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات پر فواد چوہدری نے تنقید کی، جس پر مریم اورنگزیب نے ردعمل کا اظہار کیا۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ 4 سالہ پولیٹیکل کیریئر میں 4 جماعتیں بدلنے والا دوسروں پر تنقید ہی کرسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فواد چوہدری اپنی نوکری بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،ان کا نمبر آنے والا ہے،اب ان کے بیانات ان کی نوکری نہیں بچاسکتے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ بلاول کی نواز شریف سے ملاقات کے بعدحکومت بالخصوص عمران نیازی بوکھلاہٹ کاشکار ہیں، افسوس وزیراعظم اور ایک درجن ترجمانوں کےپاس بات کرنے کو صرف اورصرف نواز شریف اور بس نوازشریف ہے۔

ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری اپنے اختیارات کی حفاظت کریں دوسروں کی فکر چھوڑ دیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY