پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین اظہر علی نے زمبابوے کے خلاف کھیلتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنا ڈالی۔

اظہرعلی نے 198 گیندوں پر 15 چوکوں کیساتھ سنچری اسکور کی اور126 پر آوٹ ہو گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز اظہرعلی کی ٹیسٹ کیرئیر میں یہ 18ویں جبکہ زمبابوے کے خلاف پہلی سنچری اسکور ہے۔

اس سے قبل زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر عمران بٹ کے 2 رن پر آؤٹ ہونے کے بعد عابد علی اور اظہر علی نے محتاط انداز میں کھیلنے کا مظاہرہ کیا اور اسکور کو آگے بڑھایا۔

اس دوران اظہر علی نے اپنے کیریئر کی اٹھارویں سنچری اسکور کی۔ جبکہ عابد علی نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

پاکستان کی جانب سے 36 سالہ تابش خان کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے انہیں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY