نیب خیبرپختونخوا نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر بس ریپڈ ٹرانسپورٹ منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں۔
نیب حکام نے پی ڈی اے کے دفتر سے منصوبے کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے ۔
نیب کی 3رکنی ٹیم نے 3گھنٹے تک پی ڈی اے آفس میں گزارے اور منصوبے میں مبینہ کرپشن کے شواہد جمع کئے ۔
پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو بی آرٹی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ۔













