مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے سپریم کورٹ کے از خود نوٹسز پر سوال اٹھادیے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ہو سکتا ہے عمران خان نے آدھی دنیا میں اپنے اکاؤنٹ ٹیریان کے نام پر رکھے ہوئے ہوں، اس لیے ٹیریان کی ولدیت تسلیم کرنے کا کیس بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہا ازخود نوٹس بھٹو کی پھانسی کے خلاف کیوں نہیں لیا گیا ؟ نواز شریف کی سزا پر کیوں نہیں لیا گیا ؟ آر ٹی ایس بٹھانے پر کیوں نہیں لیا گیا؟
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ازخود نوٹس سے متعلق پارلیمنٹ قانون بنا چکی ہے، صرف صدر کے دستخط باقی ہیں، اسے نظرانداز کر کے سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو انگلیاں تو اٹھیں گی۔












