شمالی بلوچستان میں دہشتگردوں کے ایک گروپ نے ژوب گیریژن پر حملہ کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے ژوب گیریژن میں گھسنے کی کوشش کی جہاں ڈیوٹی پر موجود فوجیوں نے دہشتگردوں کی اس کوشش کو روکا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی جوان شہید ہوگئے اور 3 دہشتگرد مارے گئے۔













