سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے متعلق فیصلے نے بات سچ ثابت کر دی، قانون اور آئین کی حکمرانی کیلئے جو کرنا پڑا کریں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے لاہور پہنچ گئے،

مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ وہ ائرپورٹ سے جاتی امرا کیلئے روانہ ہوئے، لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا عمران خان سے متعلق فیصلے نے بات سچ ثابت کر دی، قانون اور آئین کی حکمرانی کیلئے جو کرنا پڑا کریں گے، سابق وزیر اعظم نے تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا۔

نواز شریف بیگم کلثوم نوازکی تیمارداری کے لیے لندن گئےتھے۔ وہ انیس دسمبر کو احتساب عدالت میں پیشی کیلئے وطن واپس پہنچے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY