ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اب افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑیں گے ۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کو امریکا سے پیسے نہیں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف چاہیے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ امریکا نے پاکستان کو اب تک کوئی 50 ارب ڈالر اپنے مفاد میں دیئے ہیں ۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ پیسوں کے لیے نہیں لڑی ، اس جنگ کو اپنی جنگ سمجھ کر لڑا ہے ،ہمیں پیسے نہیں جنگ میں اپنی قربانیوں کا اعتراف چاہیے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی تھی، امریکی صدر ٹرمپ کو پاکستان نے دو ٹوک جواب دے دیا ۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ اس جنگ کو پیسوں کے لیے نہیں، اپنی جنگ سمجھ کر لڑا ہے، امریکا نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں اب تک کوئی 50 ارب ڈالر اپنے مفاد میں پاکستان کو دیئے ۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب پاکستان بھی اپنا مفاد دیکھے گا، افغانستان کی جنگ دوبارہ پاکستان میں نہیں لڑے گا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY