ذرائع کے مطابق، واجد ضیاء نے اپنے بیان میں کہا کہ گلف سٹیل ملز کی فروخت کی بات جھوٹ ہے، قطری شہزادے کیساتھ سرمایہ کاری کی بات درست نہیں۔ واجد ضیاء نے یہ بھی کہا کہ برطانوی دستاویزات لندن فلیٹس کی ملکیت کا ثبوت ہیں اور شریف خاندان کی منی ٹریل بھی جھوٹی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کیلبری فونٹ پر 2 ماہرین کی رپورٹس بھی ثبوت ہیں۔

واجد ضیاء نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کی تصدیق کرتا ہوں، بینکوں، کمپنیوں، آمدن، ویلتھ ٹیکس کے ریکارڈ کی تصدیق کرتا ہوں اور اسحاق ڈار کے بینکوں، کمپنیوں، آمدن اور ویلتھ ٹیکس کے ریکارڈ کی بھی تصدیق کرتا ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY