سہ ملکی اجلاس مشترکہ اعلامیہ: طالبان کو مفاہمتی عمل میں شرکت کی دعوت

0
758

جنگ زدہ ملک میں امن کیسے لایا جائے؟ بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کی بیٹھک کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ تینوں ممالک نے طالبان کو مفاہمتی عمل میں شامل ہونے کی دعوت دی اور دہشتگردی کے خلاف اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

بیجنگ میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی مذاکرات کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن افغانوں پر مشتمل مفاہمتی عمل کے ذریعے ممکن ہے۔ تینوں ملکوں نے طالبان کو امن عمل میں شریک ہونے کی دعوت دی۔ مذاکرات میں دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے کے لئے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تینوں ممالک نے اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کا عزم ظاہر کیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک انسداد دہشتگردی کے خلاف تعاون کے لئے مفاہمتی یادداشت پر مشاورت جاری رکھیں گے۔

تینوں ممالک نے انسداد دہشتگردی کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور کہا کہ تینوں ممالک بلاتفریق تمام دہشتگرد تنظیموں اور دہشتگردوں کے خلاف تعاون بڑھائیں گے۔

اعلامیے میں سہ فریقی معاشی تعاون کیلئے کام کرنے کا بھی اعلان کیا گیا اور معاشی ترقی اور عوامی رابطوں کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY