کلبھوشن کا ماں اور بیوی کےسامنے بھارتی ایجنٹ ہونےکا اعتراف

0
88

را کے دہشت گرد کلبھوشن نے ماں اور بیوی کےسامنے بھی بھارتی ایجنٹ ہونےکااعتراف کیا۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن نے25دسمبر کو پاکستانی دفتر خارجہ میں اپنی والدہ اوانتی اور اہلیہ چیتنا سے ملاقات کے دوران اعتراف کیا کہ وہ بھارتی جاسوس ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

کلبھوشن کی ماں نے پوچھا تم ایساکیوں کہہ رہےہو؟ تم تو ایران میں بزنس کرتےتھے اور اغوا کیےگئے؟

کلبھوشن نے ماں اور بیوی کو بتایا کہ وہ درحقیقت بھارتی جاسوس ہی ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کلبھوشن معاملے پر آج لوک سبھا میں بیان دیں گی۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو نے ماں اور اہلیہ کے سامنے بھارتی جاسوس ہونے کا اعتراف کرلیا۔ کلبھوشن اصل میں تھا کون؟؟؟ماں اور بیوی کو سچ سچ بتا دیا، بھارتی اخبار نے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے دوران مبینہ گفتگو پر رپورٹ جاری کی ہے۔

اخبار کے مطابق کلبھوشن کی والدہ نے غصے میں بیٹے سے کہا وہ ایسا کیوں کہہ رہا ہے وہ تو ایران میں بزنس کرتا تھا اور پھر اغوا کیا گیا، اسے سچ بتانا چاہیے جس پر کلبھوشن نےماں اور بیوی کو بتایا کہ وہ درحقیقت بھارتی جاسوس ہی ہے۔ بھارتی جاسوس نے پاکستان میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں کی سازش میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY