شمال مغربی شامی علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے

0
732

خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے حالات و واقعات پر نگاہ رکھنے والے اپوزیشن کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ شمال مغربی صوبے ادلب کے مقام التامانا میں صدر بشار الاسد کی حامی فوج اور القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے باغیوں کے درمیان شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔

باغیوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیوں کو روسی فضائی مدد بھی دستیاب ہے۔ اندازوں کے مطابق شامی فوج اب مغربی ادلب کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔

اس لڑائی میں ہونے والی اڑسٹھ ہلاکتوں میں فوجیوں اور باغیوں کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY