امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی سے درآمد کیے جانے والے اسٹیل اور ایلومینیم پر اضافی محصولات عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ ترکی سے امریکا لائے جانے والے اسٹیل پر بیس فیصد جبکہ ایلومنیم پر پچاس فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ ترکی میں ایک امریکی پادری کی گرفتاری اور دیگر سفارتی معاملات کی وجہ سے ان دونوں نیٹو رکن ممالک میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ ’اس وقت ترکی اور امریکا کے باہمی تعلقات اچھے نہیں ہیں‘۔












