جرمنی کے وزیر خارجہ زیگمار گابریل کا کہنا ہے کہ اگر عالمی برادری شمالی کوریائی جوہری پروگرام کو روکنے میں ناکام رہتی ہے تو یہ ایک خطرناک صورت حال کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔

گابریل نے جرمنی کے فنکے میڈیا گروپ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار کے حصول کی کوششوں کو عالمی برادری صرف دیکھتی رہتی ہے تو یہ ایک انتہائی خطرناک بات ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس صورتحال کا عسکری حل بھی نہیں اور اگر ایسا ہوتا ہے تو ناقابل بیان انسانی جانیں ضائع ہوں گی۔ گابریل کے مطابق امریکا، روس اور چین کو جوہری عدم پھیلاؤ کے لیے بھرپور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY