سعودی عرب میں یکم جنوری سال نو سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے آمدنی میں اضافے اور معاشی اصلاحات کے سلسلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریبا 80 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے ۔

فیصلے کے بعد پیٹرول آکٹین 91 کی فی لیٹر قیمت ایک ریال 37ہللۃ ہوگی جو اس سے قبل فی لیٹر محض پچھتر ہللۃ تھی ۔دوسری جانب پیٹرول آکٹین 95 کی نئی قیمت 2 ریال صفر چار ہلالہ ہوگی جو اس سے قبل صرف پچانوے ہلالے میں دستیاب تھا۔

تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY