بلاول . مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن قائم ہوگا

0
290

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن قائم ہوگا، بھارتی جارحیت کیخلاف متحد ہو کر جواب دینے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، عمران خان کی سولو فلائٹ دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے مشکل ہے، ہم جمہوریت کیخلاف کسی اقدام میں شامل نہیں ہو سکتے
۔
آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن قائم ہوگا، ہم قومی اتحاد سے کامیاب ہونگے، پی پی پی کی پوری قیادت نے کشمیر سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی، بھارتی جارحیت کیخلاف متحد ہو کر جواب دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، فوجی طاقت سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا، مذاکرات سے امن قائم ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم و ستم سے کشمیریوں کا راستہ نہیں روک سکتا، کشمیری عوام جانتے ہیں کہ پرامن جدوجہد سے وہ آزاد ہونگے، ہم نے پہلا قدم اٹھایا ہے، ہم کشمیر ایشو پر حکومت کے ساتھ ہیں، تمام شرکاء نے اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے، بھارت اخلاقی طور پر جنگ ہار چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک حقیقت ہے جس سے پاکستان کو فائدہ ہو گا، چائنہ پاکستان اقتصادی کوریڈور ہماری پارٹی کا وژن تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی سولو فلائٹ دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے مشکل ہے، ہم جمہوریت کیخلاف کسی اقدام میں شامل نہیں

SHARE

LEAVE A REPLY