خواجہ آصف۔ افغانستان ہمارے دشمن کے ساتھ کھڑا ہے

0
326

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ افغانستان ہمارے دشمن کے ساتھ کھڑا ہے تو کوئی بات نہیں ہم بھی اپنے رویہ پر نظر ثانی کر سکتے ہیں ۔جب کہ تحریک آزادی کشمیر فتح سے ضرور ہمکنار ہوگی اور وہ بھارت کی موت کا پروانہ بنے گی۔

سیا لکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جس طرح ماضی میں سمجھوتہ ایکسپریس کا ڈرامہ جھوٹ ثابت ہوا اسی طرح بھارت کی جانب سے رچایا گیا سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ بھی جھوٹ ثابت ہوگا ۔جب کہ بھارتی خفیہ ادارے خود اس طرح کے واقعات گھڑتے ہیں۔

برہان وانی کی شہادت کے بعد آج بھی کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اور لوگ جمعہ کی نماز تک ادا نہیں کرسکتے۔ اقتصادی راہداری منصوبہ ایک ایسی شریان ہے جس سے دیگر چھوٹی موٹی شریانیں لاتعلق نہیں ہو سکتیں چاہے وہ افغانستان ہی کیوں نہ ہو، اس منصوبے کی مخالفت بیرونی طاقتوں کے علاوہ اندرون ملک میں بھی ہے تاہم سی پیک منصوبے کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی

SHARE

LEAVE A REPLY