پنجاب میں سینٹ کی دو خالی نشستوں پر امیداروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل، 10 امیدوار میدان میں رہ گئے، امیدوار کل دفتری اوقات کے اختتام تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،جبکہ پولنگ 15 نومبر کو ہوگی۔

سابق سینیٹر ہارون خان اور سعدیہ عباسی کی خالی ہونے والی دو نشستوں پرانتخابی عمل جاری ہے، الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سینٹ کی دونوں خالی نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

دو نشستوں کے لئے 10 امیدوار میدان میں رہ گئے، خواتین کی ایک نشست پر 7 جبکہ مردوں کی ایک نشست پر 3 امیدوار میدان میں ہیں، سینیٹ کی دو خالی نشستوں پر انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے

SHARE

LEAVE A REPLY