شمالی افریقی مسلمان ملک تیونس کے دارالحکومت میں خواتین نے مساوی حقوق کے حق میں ایک بڑا مظاہرہ کیا ہے۔

خواتین اپنے حقوق کے لیے نعرے لگاتے ہوئے ملکی پارلیمنٹ تک گئیں۔ تیونسی خواتین دستور میں ایسی ترمیم چاہتی ہیں، جن کے تحت جائیداد میں انہیں مساوی حصہ حاصل ہو۔

اس مظاہرے کا انتظام کرنے والی خواتین کا موقف ہے کہ تیونسی معاشرہ اتنی ترقی کر چکا ہے کہ خواتین مساوی حقوق کے ساتھ بھی مضبوط مسلمان رہ سکتی ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات تھے اور پولیس کے اضافی دستے بھی تعینات کیے گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY