وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے تمام اڈے اور پناہ گاہیں ختم کردی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کبھی اپنی سرزمین پر حقانی نیٹ ورک کی غیر منظم موجودگی کی تردید نہیں کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں آپریشن کر کے علاقوں کو کلیئر کرا لیا ہے ، امریکا کو کہا ہے وہ آکر خود دیکھ سکتے ہیں ۔












